4 جولائی 2013 - 19:30
فوجی عدالت کی طرف سے ۳۷ افراد پر فرد جرم عائد

لبنان کی فوجی عدالت نے سینتیس افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جو فوج کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہیں

ابنا: لبنان کی فوجی عدالت نے سینتیس افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جو فوج کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہیں۔
واضح رہے حالیہ دنوں میں انتھا پسند وہابی عنصر احمد اسیر کے دہشتگردوں نےشہر صیدا کے عبراعلاقے میں فوج پرحملے کئے تھے جس کےبعد فوج نے اس دہشتگرد گروہ کاصفایہ کرنے کےلئے آپریشن کیاتھا۔
اس وہابی دہشتگرد گروہ نے کئي مہینوں سے شہر صیدا میں بدامنی پھیلا رکھی تھی۔ لبنان کی فوجی عدالت نے جن سینتیس افراد پر فرد جرم عائد کی ہے ان میں سے دس افراد مفرور ہیں۔
فوجی عدالت کی فرد جرم میں آیا ہےکہ وہابی فتنہ انگيز لیڈر احمد اسیر نے اشتعال انگيز تقریریں کرکے دہشتگردوں کو فوج کے اداروں پرحملہ کرنے پر اکسایا تھا اور اس طرح ملک میں نقض امن کا مرتکب ہوا ہے۔
احمد اسیر اور اسکے بیٹوں کو اس بدامنی کا بنیادی ملزم قراردیا گيا ہے۔ واضح رہے شہر صیدا میں وہابی دہشتگردوں اور فوج کے درمیاں جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ فوج نے ایک سو اسی وہابی دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲